زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.9 اور زلزلےکی گہرائی 178 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد ، لاہور اور کے مخلتف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پنجاب میں لاہور، میانوالی شہر اور ملحقہ علاقوں، چکوال شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں شانگلہ، بونیر، مردان ، چارسدہ ، سوات، صوابی،کوہاٹ،کرک، ملاکنڈ، باجوڑ، ہنگو ،لوئر دیر، جنوبی وزیرستان لوئر اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں وادی نیلم جھٹکے اور مظفرآباد سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں دیامر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
