کوئٹہ (نیوز ڈیسک) زرغون غر سے تعلق رکھنے والی ایک مقامی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے مسلح کارندے رات کی تاریکی میں زبردستی گھروں میں داخل ہوتے ہیں اور اہلِ خانہ سے روٹی اور چائے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خاتون کے مطابق، انکار کرنے یا مزاحمت کی صورت میں مقامی آبادی کو شدید خوف و ہراس کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ متاثرہ خاتون نے حکومت، سیکیورٹی اداروں اور قبائلی عمائدین سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے علاقے کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
