ڈاکٹر کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا مگر اسے دوسرا ڈاکو ساتھ لے گیا،پولیس حکام
کراچی (الفجرآن لائن) کراچی میں سائٹ سپرہائی وے پر قائم کلینک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دو ملزمان مریضوں اور ڈاکٹروں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا مگر اسے دوسرا ڈاکو ساتھ لے گیا۔علاقہ مکینوں کے تعاقب پر ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل بھاگ کھڑے ہوئے۔
