کوئٹہ ( الفجرآن لائن)حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کی مقامی خاتون شاہدہ مختیار پر مبینہ تشدد کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر پرسنل اسٹاف آفیسر سید امین نے پولیس حکام سے فوری رابطہ کیا، جس کے بعد واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف، غیرجانبدار اور میرٹ پر تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ذمہ دار شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد، ہراسانی اور کسی بھی قسم کی زیادتی ناقابل برداشت ہے۔ حکومت بلوچستان متاثرہ خاتون کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائے گی اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
