اسلام آباد( الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو یہاں اسلام آباد میں سابق سینیٹر، ممتاز صنعتکار اور الحاج گروپ کے چیف ایگزیکٹو مرحوم الحاج تاج محمد آفریدی شہید کی رہائش گاہ جا کر ان کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی انہوں نے کہا کہ الحاج تاج محمد آفریدی کی سیاسی، سماجی اور کاروباری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی میر سرفراز بگٹی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک اس غم کی گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ، سینیٹر دنیش کمار و دیگر رہنماء بھی موجود تھے
