حادثے میں لاپتا لڑکی کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے
کشتی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 2 کو بچالیا گیا
سوات(الفجرآن لائن) جھیل سیف الملوک میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے واقعے کے بعد کشتی آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی آپریٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جھیل حادثے میں لاپتا لڑکی کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
کشتی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 افراد کو بچالیا گیا تھا۔واضح رہے کشتی میں لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔

