فیصل آباد (الفجرآن لائن) اوباش افراد سبز باغ دکھا کر 8خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ اسماعیل ٹاؤن کی شمیم بی بی کی ہمشیرہ (ر) کو نامعلوم، پٹھان والا کے ظفر اقبال کی جواں سالہ بیٹی (الف)، گلبرگ کے علاقہ گجر بستی کی تہمینہ کی بیٹی (ش) کو اوباش ملزم صائم، غلام محمد آباد کے علاقہ Dبلاک کے تجمل کی بیٹی (ع) کو نامعلوم، منصور آباد کے علاقہ ملک پور کے احمد کی ہمشیرہ (ک) کو نامعلوم، تاندلیانوالہ کے علاقہ 421گ ب کی حمیداں بی بی کی بیٹی (س) کو ملزمان فاروق وغیرہ، گڑھ کے علاقہ 455گ ب کے میاں خان کی بیٹی (الف) کو ملزمان عدیل وغیرہ اور ماموں کانجن کے علاقہ 516گ ب کے فہد کی ہمشیرہ (ط) کو اوباش ملزمان نعمان وغیرہ نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

