جرمنی(ویب ڈیسک) جرمنی نے یورپی انٹیلیجنس رپورٹس کے بعد چینی سفیر کو ہنگامی طور پر طلب کر کے ان مبینہ دعوؤں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ چینی فوج یوکرین جنگ کے لیے روسی فوجیوں کو تربیت فراہم کر رہی ہے۔ جرمن وزارتِ خارجہ نے ان رپورٹس کو یورپی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے، جبکہ چین نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
میدانِ جنگ میں، روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے تزویراتی شہر کوستیانتینیوکا پر کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے اور سومی میں فضائی حملوں میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ دوسری جانب، لتھوانیا نے مغربی جوہری دفاعی نظام کا حصہ بننے کے لیے جوہری ہتھیاروں پر پابندی ختم کرنے کی آئینی ترمیم پیش کی ہے

