لاہور(الفجرآن لائن) ایران کے دارلحکمت تہران سے لاہور آنے والی ایرانی ائیر لائن کی خصوصی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ائیر لائن نے بدھ کی صبح لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا، تاہم ضروری اجازت نامہ نہ ملنے کی وجہ سے تہران سے پرواز ٹیک آف ہی نہ کر سکی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران سے آنے والی یہ پرواز ریگولر فلائٹ نہیں بلکہ خصوصی پرواز ہے، جس کیلئے وزارت خارجہ یا وزیر خارجہ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے متعلقہ خط موصول ہو چکا ہے، تاہم وزارت خارجہ کی منظوری ملنے کے بعد ہی تہران سے آنے والی پرواز کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی جائے گی۔

