اسلام آباد/ ماسکو(الفجر آن لائن) روس نے پاکستان کے صوبہ پنجاب سے آلو کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرتے ہوئے 101 پاکستانی برآمد کنندگان کو دوبارہ برآمدات کی اجازت دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تجارتی افسر برائے ماسکو نے بتایا ہے کہ روسی حکام نے پاکستان کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے فراہم کردہ قرنطینہ اور فائیٹو سینیٹری نظام کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ روسی فیڈرل سروس برائے ویٹرنری و فائیٹو سینیٹری نگرانی نے اس فیصلے سے باضابطہ طور پر پاکستان کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ روس نے پنجاب سے آلو کی درآمد کی اجازت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ فائیٹو سینیٹری ضمانتوں کی بنیاد پر دی ہے۔
روسی حکام نے پاکستانی برآمد کنندگان کی فہرست اور برآمدی مقدار کا جائزہ لینے کے بعد 101 کمپنیوں کو کلیئر قرار دیا۔تاہم روس نے دو پاکستانی برآمد کنندگان کو بدستور برآمدات کی اجازت نہیں دی۔ روسی حکام کا موقف ہے کہ ان کمپنیوں نے 2025 کے دوران روس کو آلو برآمد کرتے وقت یوریشین اکنامک یونین کے قرنطینہ اور فائیٹو سینیٹری ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی، جس کے باعث انہیں اس رعایت سے مستثنی رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے یہ بھی یاد دلایا کہ رواں سال 8 اپریل کو تین پاکستانی برآمد کنندگان کو پہلے ہی محدود پیمانے پر برآمدات کی اجازت دی جا چکی تھی۔ ان میں چیس انٹرنیشنل، زاہد کنوں گریڈنگ اینڈ ویکسنگ پلانٹ اور نیشنل فروٹ شامل تھے۔پاکستانی تجارتی مشن نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے درخواست کی ہے کہ روسی فیصلے پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ برآمد کنندگان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
آؤٹ سورسنگ کا تیسرا مرحلہ،پنجاب میں مزید 2682 سرکاری سکول ٹھیکے پر دیدئیے گئے،کل تعداد13ہزار ہوگئی لاہو(اے ایف بی)پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آؤ ٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے میں 2682 مزید سرکاری سکول ٹھیکے پر دیدئیے گئے۔ ان سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 23 اگست سے ہوگا،اس طرح ٹھیکے پر دیئے گئے سرکاری سکولوں کی کل تعداد 13 ہزار ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے میں لاہور سے ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں کی تعداد 42 ہو گئی،سکولوں کے حصول کیلئے این جی اوزکا کوٹہ 40 فیصد اورانٹرپینیور کا 35 فیصد مقرر تھا۔ پیف حکام کے مطابق سکول حاصل نہ کرنیوالے ادارے 10 جولائی تک پیف کو اپیل جمع کرواسکیں گے،اپیل کیلئے درخواست جمع کروانے کی فیس 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اورمقررہ تاریخ کے بعد کسی اپیل کو منظور نہیں کیا جائے گا۔

