وینکوور(الفجرآن لائن)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
وینکوور میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کی ٹیمیں مقررہ اور اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔
جس کے بعد پری کوارٹر فائنل میں فیصلے کیلئے دونوں ٹیموں کو 5،5 پنالٹی ککس دی گئیں جس میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پنالٹی کک سیشن میں سوئٹزرلینڈ نے 4، کولمبیا نے 3 گول اسکور کیے۔ کوارٹر فائنل مین سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا۔

