لندن(الفجر آن لائن) انگلینڈ کے خلاف دوسر ے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارتی ٹیم صرف 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور 125رنز سے عبرتناک شکست کا سامناکرناپڑا۔
پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ۔
ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے انگلینڈ نے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 201 رنز سکور کئے، اوپنر فل سالٹ نے 70 رنز 44 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنائے۔
سیم کرن نے 41 رنز ناؤ ٹ آؤٹ اسکور کئے، اس کے علاوہ جوز بٹلر نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، پرنس یادیو اور ہرشت رانا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹرز جوش ٹنگ اور جوفرا آرچر کی شاندار بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکے اور ٹیم 12ویں اوور میں صرف 76 رنز بناکر آؤ ٹ ہوگئی۔
سوریا ونشی اور ایشان کشن نے 13، 13، ابھیشک شرما اور اکثر پٹیل نے دس، دس رنز اسکور کئے، جوش ٹنگ نے 28 رنز کے عوض چار اور جوفرا نے 29 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے یہ مقابلہ 125رنز کے ریکارڈ مارجن سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ بھارت کا دوسرا سب سے کم ٹوٹل ہے جبکہ اس فارمیٹ میں اس کو رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہوئی ہے۔

