اسلام آباد(الفجرآن لائن)ملک میں 79 فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کی دستاویز کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں صرف 21 فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز نیکا کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں،رجسٹرڈ ای وی چارجرز کی تعداد صرف 47 ہے،جبکہ غیر رجسٹرڈ الیکٹرک وہیکل چارجرزکی تعداد 175 ہے۔
دستاویز کیمطابق اسلام آباد ریجن 78 چارجرز کیساتھ ای وی چارجنگ کی سہولت کے اعتبار سے سرفہرست ہے،جبکہ ملتان دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر ہیں۔
دستاویزمیں بتایا گیا ہیکہ بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں ایک بھی ای وی چارجر موجود نہیں، جبکہ ملک بھرکی موٹرویز پر صرف 9 ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے حکومت نے چارجنگ انفرااسٹرکچرکو توسیع دینے کافیصلہ کیا ہے،حکومت کاکہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز کے استعمال کوفروغ دینے کیلئے ملک میں چارجنگ انفرااسٹرکچر کو مزید وسعت دی جائے گی۔

