اسلام آباد(الفجر آن لائن) اسلام آباد میں ایف آئی اے اور سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مشترکہ کریک ڈاون کے دوران 374 چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 258 چینی شہریوں کو فارن ایکٹ کے تحت حراست میں لیا جو پاکستان میں قیام سے متعلق مطلوبہ دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 258 چائنیز کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا،یہ گرفتار چائنیز ایف آئی اے کو پاکستان میں رہنے کے حوالے سے دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔ذرائع کے مطابق سائبر کرائم نے اسلام آباد میں غیر قانونی کال سنٹرز پر کریک ڈاون کیا سائبر کرائم اور116 چائنیز کو گرفتارکرلیا۔سپارکو پلازہ کو اسی لئے سب جیل قرار دیا گیا ہے،سپارکو پلازہ گلبرگ میں گرفتار چائنیز کو رکھا جائے گا،چیف کمشنر نے سپارکو پلازہ کو سب جیل بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر رکھا ہے۔

