چاغی (الفجرآن لائن) چہتر چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، دھماکہ خیز مواد سے چیک پوسٹ تباہ تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے چہتر میں نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اسے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ رات تقریباً 2 بجے چہتر چیک پوسٹ پر کیا گیا، حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چہتر چیک پوسٹ این-40 شاہراہ پر دالبندین سے تقریباً 52 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

