نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم پہنچ گئے
نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم،وفاقی وزرا اور نو منتخب ارکان کی شرکت متوقع،اہم فیصلے کا امکان
مری(الفجرآن لائن) مری کشمیر پوائنٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اہم سیاسی بیٹھک آج متوقع ہے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف براستہ مری ایکسپریس وے گزشتہ شام کشمیر پوائنٹ میں اپنی نجی رہائش گاہ پہنچ گئیں،جبکہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف،جو گزشتہ چند روز سے گلیات میں موجود تھے، پہلے ہی مری اپنی نجی رہائش گاہ پہنچ چکے تھے
،ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم پارٹی اجلاس مری میں طلب کیا ہے،جس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف،حمزہ شہباز،اہم وفاقی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور آزاد کشمیر کے نو منتخب لیگی ارکان اسمبلی کی شرکت متوقع ہے
،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی،آئندہ سیاسی حکمت عملی اور اہم امور پر مشاورت کے بعد فیصلے متوقع ہیں، جبکہ کشمیر پوائنٹ مری ایک مرتبہ پھر اہم سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بننے کا امکان ہے،بڑی سیاسی شخصیات کی آمد کے پیش نظر مری میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر بھی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی

