نئی دہلی (الفجرآن لائن) مودی سرکار کی یک طرفہ اور ناکام پالیسیوں نے منی پور کو آگ میں جھونک دیا، نسلی فسادات شدت اختیار کرگئے۔بھارت کا اپنا جریدہ "دکن کرونیکل” منی پورمیں اٹھنے والے نئے فسادات کی تفصیلات سامنے لے آیا۔
منی پورکے کانگ پوکپی ضلع میں منگل کی رات مسلح حملہ آوروں نے ایک ناگا گاؤں پر حملہ کرکے کم از کم 9 مکانات کو آگ لگا دی۔بھارتی جریدہ کے مطابق منی پور کے ضلع کانگ پوکپی میں مسلح افراد نے پہلے فائرنگ کی اور بعد میں گھروں کو نذرِ آتش کر دیا۔
واقعہ کے بعد ریاست کے پہاڑی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش مزید بڑھ گئی ہے، تاہم مقامی افراد کے مطابق ہنگامی اپیلوں کے باوجود قریب موجود سینٹرل ریزرو اور ریاستی پولیس نے بروقت کوئی کارروائی نہیں کیManipur Violence: Armed Assailants Burn 9 Houses

