ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 80، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 66، سٹی ڈویژن میں 42،سول لائنز ڈویژن میں 34 مقدمات
زناء بالجبر کے 411 مقدمات بھی مختلف تھانوں میں درج،کینٹ ڈویژن بدفعلی میں سرفہرست، صدر ڈویژن کا دوسرانمبر
لاہور (الفجرآن لائن) شہر میں رواں سال بدفعلی، زناء بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے واقعات کے مقدمات درج ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مختلف تھانوں میں بدفعلی کے 484، زناء بالجبر کے 411 جبکہ اجتماعی زیادتی کے 29 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں رواں سال بدفعلی کے 484 مقدمات درج ہوئے، جبکہ زناء بالجبر کے 411 اور اجتماعی زیادتی کے 29 واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق بدفعلی کے مقدمات میں کینٹ ڈویژن 112 مقدمات کے ساتھ سرفہرست ہے، صدر ڈویژن میں 110، سٹی ڈویژن میں 80، ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 76، 76 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 30 مقدمات درج کیے گئے۔زناء بالجبر کے مقدمات میں صدر ڈویژن 110 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 80، کینٹ ڈویژن میں 79، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 66، سٹی ڈویژن میں 42 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 34 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق اجتماعی زیادتی کے واقعات میں کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن 8، 8 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہے۔ صدر ڈویژن میں 6، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 4 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 3 مقدمات درج کیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مختلف واقعات میں درج مقدمات کی تفتیش متعلقہ تھانوں کی سطح پر کی جارہی ہے

