ننگرہار (الفجرآن لائن) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع اچین میں طالبان اور داعش کے درمیان مبینہ طور پر شدید جھڑپیں ہوئی ہیں،
جن میں مقامی ذرائع نے 25 طالبان اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران بعض طالبان اہلکاروں کے سر قلم کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اچین میں طالبان اور داعش کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے ۔
اور حالیہ تصادم نے دونوں شدت پسند گروہوں کے درمیان جاری دشمنی کی شدت کو نمایاں کردیا ہے۔
ننگرہار کا ضلع اچین ماضی میں داعش خراسان کی سرگرمیوں کا اہم مرکز رہا ہے اور یہاں داعش کے خلاف متعدد فوجی کارروائیاں بھی کی جاچکی ہیں۔
حالیہ برسوں میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
مبصرین کے مطابق ننگرہار میں داعش کی موجودگی طالبان حکومت کے لیے ایک اہم سکیورٹی چیلنج ہے۔
بالخصوص پاکستان کی سرحد سے متصل علاقوں میں عسکری سرگرمیاں خطے کی مجموعی سلامتی کے حوالے سے تشویش کا باعث بن سکتی ہیں۔ا

