اسلام آباد،کراچی(الفجرآن لائن) راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل دوسرے دن موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،نالہ لئی میں پانی کی سطح پری الرٹ پر پہنچ گئی،رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں سب سے زیادہ 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سیدپور میں 03 ملی میٹر، گولڑہ میں 22 ملی میٹر، بوکرہ میں 59 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 47 ملی میٹر، کچہری میں 26 ملی میٹر، پیرودھائی میں 72 ملی میٹر, گوالمنڈی میں 59 ملی میٹر جبکہ نیو کٹاریاں میں 64 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی فیلڈ میں موجود ہیں اور نکاسی آب آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، مری روڈ، ڈھوک کھبہ، سرکلر روڈ اور صادق آباد کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات کردی گئی ہے۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10.5 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 8.5 فٹ ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 11 فٹ ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث مری روڈ سمیت راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہوگیا جس کے بعد راولپنڈی واسا کی ٹیموں نے ڈی واٹرنگ آپریشن شروع کر دیا۔
ایم ڈی واساواسا شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ نالوں اور گٹروں میں کچرا نہ پھینکیں اور گٹروں کے ڈھکن نہ کھولیں تاکہ نکاسی آب کا نظام بلا تعطل جاری رہے۔
شہری کسی بھی ایمرجنسی میں فوری طور پر واسا ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کریں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبرپختونخوا میں آ ئندہ24گھنٹوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا چھٹا سپیل 21 اگست تک جاری رہے گا۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطباق کراچی میں 3 روز کے دوران معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ جمعرات تک شہر میں سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار میں اضافہ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلو میٹر تک بڑھ سکتی ہے جس کے سبب موسم معتدل رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ اس دوران صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی یا پھوار ہونے کی توقع ہے۔
حکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاوہ سندھ کے ساحلی مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہ سکتا ہے۔

