فیصل آباد (الفجرآن لائن) قاتلانہ حملوں میں مشتعل افراد کی فائرنگ اور تشدد سے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4افراد لہولہان’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔
70 رب کے رہائشی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل خورشید نے بتایا کہ اسکی ملزمان سفیان وغیرہ کیساتھ عداوت چل رہی تھی، گزشتہ روز جھگڑا ہونے پر ملزمان نے اینٹ مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔
کھرڑیانوالہ کے علاقہ 101 رب میں عداوت کی بناء پر ملزمان احتشام وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف ثقلین کو بری طرح زخمی کر دیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹاؤن میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے رئیس ولد زاہد کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، 194 رب میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے مخالف کلیم خان کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے۔
مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

