اسلام آباد (الفجرآن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا، جس کا اطلاق 20 اگست 2026 سے ہوگا۔وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر تھی۔دوسری جانب موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر تھی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتیں 20 اگست 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔نئی پٹرولیم قیمتیںہائی اسپیڈ ڈیزل: 363.06 روپے فی لیٹر، کمی 32.63 روپےموٹر اسپرٹ (پٹرول): 337.51 روپے فی لیٹر، اضافہ 2.97 روپے

