کوئٹہ (الفجرآن لائن) تھانہ کیچی بیگ پر نا معلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب نا معلوم موٹرسائیکل سوار تھانہ کیچی بیگ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگے جو تھانے میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد وسیم زخمی ہو گیا اور خوف وہراس پھیل گیا زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

