دالبندین (الفجرآن لائن) دالبندین کے علاقے چارسر میں فٹبال گراؤنڈ کی عمارت دھماکے سے تباہ ضلع چاغی کے تحصیل دالبندین کے علاقے چارسر میں نامعلوم افراد نے فٹبال گراؤنڈ کی عمارت کو بارودی مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے چارسر کے فٹبال گراؤنڈ کی عمارت میں بارودی مواد نصب کیا، جس کے دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا اور وہ تباہ ہوگئی۔واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

