قلات (الفجرآن لائن) بلوچستان کے ضلع میں قلات جانے والی مسافر وین ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل، ذرائع کے مطابق مسافر وین کوئٹہ سے قلات جاتے ہوئے ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کے کلینر کوئنگ کے رہائشی شازیب عرف کاکو موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا

