کوئٹہ/جنگل پیرعلیزئی( الفجرآن لائن) جنگل پیرعلیزئی پولیس تھانے پر نامعلوم افراد نے گرینڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس تھانے پر گرینڈ پھینکا، تاہم خوش قسمتی سے گرینڈ پھٹنے کے باوجود کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے

