، بیرون ملک سے لایا گیا خودکش حملوں اور آئی ای ڈیز میں استعمال ہونے والا زیر زمین چھپایا گیا 150 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد
نوکنڈی (الفجرآن لائن) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ کے تحت نوکنڈی کے علاقے آزاد میں ایک انتہائی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران بیرون ملک سے لایا گیا خودکش حملوں اور آئی ای ڈیز میں استعمال ہونے والا 150 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، جو 10 کینز میں بھر کر زیر زمین چھپایا گیا تھا۔
یہ دھماکہ خیز مواد بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں خودکش حملوں اور آئی ای ڈیز دھماکوں کے لیے ترسیل کیا جانا تھا۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ کے تحت دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

