اسلام آباد(الفجرآن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے کہاہے کہ عمران خان کو 10ماہ تک قید تنہائی میں رکھا گیا جس کی وجہ سے انہیں بلند فشار خون کا مرض لاحق ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بانی کو شفاء ہسپتال کی بجائے پمز ہسپتال لے جاکر آنکھ کا ٹیکا لگایا گیا،انہوں نے کہاکہ بانی کی صحت ٹھیک اور آنکھ بہتر ہورہی ہے۔
جمعہ کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے کہاکہ گذشتہ روز ہم ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ آڈیالہ جیل پہنچ۔
اور رات کو ساڑھے 12بجے ڈاکٹر فیصل کو لے گئے جس کے 15منٹ بعد مجھے لے گئے اور ہمیں پمز ہسپتال پہنچا دیا۔اس کے بعد پمز ہسپتال کی اوپی ڈی کے راستے لے جایا گیا۔
اور اس دوران مکمل اندھیرا تھا اس کے بعد مجھے عمران خان سے ملایا گیا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ 10ماہ بعد اپنی بہن سے مل رہا ہوں۔اس موقع پر ڈاکٹرز نے دفتر میں عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیااور استفسار کیا کہ کونسے ڈراپس استعمال ہورہے ہیں۔
اس موقع پر عمران خان کا بلڈ پرشر چیک کیا گیا جو کہ120/70تھا۔انہوں نے کہاکہ اس موقع پر میں نے عمران خان سے کہاکہ ابھی ہم شفاء ہسپتال جائیں گے اور وہاں پر مکمل چیک آپ ہوگا۔
عمران خان نے کہاکہ 10مہینوں سے کوئی کتا ب یا ٹی وی نہیں دیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ بشری بی بی کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جارہا ہے اور میرے اوپر ظلم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میری بات کوئی نہیں سنتا ہے جس پر میں نے کہاکہ فکر نہ کریں ہم نے کسی کو نہیں چھوڑنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انجکشن کے وقت عمران خان کی ایک آنکھ بند تھی جبکہ دوسری آنکھ پر پٹی لگی ہوئی تھی اور تیزی سے لیکر جارہے تھے جس پر میں نے کہاکہ آہستہ سے لیکر جائیں۔
انہوں نے کہاکہ میں سمجھ رہی تھی کہ ہم شفاء جارہے ہیں مگر راستے میں میں نے دیکھا کہ ہم پنڈی کی سمت جارہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی صرف آنکھ کا معائنہ کیا گیا اور بلڈ پریشر کا علاج نہیں کیا گیا اور ہمیں آڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ ہم آڈیالہ جیل پہنچے تو رات کے 12بجے ایک گاڑی میں بٹھایا گیا اور مجھے شفاء ہسپتال پہنچایا گیا جس کے بعد تین گھنٹوں تک ہم وہاں پر انتظار کر تے رہے اور رات کے چار بجے کے بعد مجھے واپس آڈیالہ پہنچایا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عظمیٰ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ مجھے دباؤ میں ڈال کر مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے کوئی بورڈ نہیں بنایا گیا ہے اور آڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان پر اتنا ظلم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بانی کی صحت بہت اچھی تھی اور آنکھ کی نظر بھی بہتر ہوتی جارہی ہے

