کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس شیڈول کے مطابق ٹریول ایجنٹس کی جانب سے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی فضائی ٹکٹوں کے اجرا سے متعلق فراہم کردہ خدمات پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) کی شرح 100 روپے فی ایئر ٹکٹ مقرر ہے۔شیڈول کے مطابق مذکورہ خدمات پر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ/ایڈجسٹمنٹ قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے تمام متعلقہ ٹریول ایجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ قابلِ اطلاق ٹیکس قوانین کے تحت اپنی رجسٹریشن، درست ٹیکس رپورٹنگ، بروقت ریٹرن فائلنگ اور واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین کی پاسداری شفاف اور مثر ٹیکس نظام کے قیام اور صوبے میں محصولات کے فروغ کیلئے ضروری ہے۔

