کوئٹہ (الفجرآن لائن) سرانان واقعہ میں زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرانان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا تھا جن کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا تھا ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد 2 روز قبل کوئٹہ آئے تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا زخمی ہونے والا شخص منگل کو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ مارے جانے والے افراد میں سے 3 افراد اشرف علی، زمان اور علی احمد کا تعلق فورٹ منرو کے علاقے سے بتایا جاتا ہے جن کی میتیں گزشتہ روز ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

