اسلام آباد (الفجرآن لائن) اسٹیٹ بینک کے حکام نے بتایا کہ 5 ہزار کا نوٹ 20 سال پہلے بنایا تھا، اب نیا نوٹ اگلے 20 سال کے لیے ڈیزائن کر رہے ہیں،وفاقی حکومت نے ملک سے 10 روپے کا کرنسی نوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزئن فائنل کیے جا رہے ہیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جہاں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دو سال پہلے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 5 ہزار روپے کے تین نوٹ دیے تھے، تین نوٹوں میں سے ایک جعلی تھا مگر اسٹیٹ بینک حکام جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک حکام نے دو سال بعد 5 ہزار روپے کے تینوں نوٹ آج تک واپس نہیں کیے، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کے ریمارکس پر کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کنسلٹنٹ کو چھپائی کا کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے

