!* *کوئٹہ(الفجرآن لائن)بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام 2026 کے تحت بلوچستان کے 4 ہونہار طلباء کو ملٹری کالج جہلم، پنجاب میں تعلیم کے حصول کے لیے میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ منتخب طلباء کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع، جن میں *قلعہ سیف اللہ، ژوب* اور *بارکھان* شامل ہیں، سے ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ، *خالد ماندائی* نے کامیاب طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کا مقصد بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو معیاری تعلیمی اداروں تک رسائی فراہم کرنا اور انہیں اپنی علمی، فکری اور قائدانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام اسی مقصد کے تحت شروع کیا گیا ہے، تاکہ صوبے کے قابل طلباء کو ان کی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں۔ *خالد ماندائی* نے کہا کہ میرٹ اور مساوی مواقع کے اصولوں کے تحت صوبے کے قابل اور مستحق طلباء کی تعلیمی معاونت کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ ملٹری کالج جہلم کے لیے 4 طلباء کا میرٹ پر انتخاب اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ مناسب تعلیمی معاونت اور رہنمائی کے ذریعے بلوچستان کے نوجوان قومی سطح کے معیاری اداروں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کی جانب سے طلباء کو صرف مالی معاونت فراہم کرنا مقصد نہیں بلکہ انہیں ایسے تعلیمی ماحول تک رسائی دینا بھی ہے جہاں ان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، کردار سازی اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھی فروغ مل سکے۔ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان *میر سرفراز احمد بگٹی* کے تعلیم دوست وژن کے مطابق صوبائی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن تعلیمی معاونت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے صوبے اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوجوانوں کو صوبے کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے ان کی تعلیم، کردار سازی اور صلاحیتوں کے فروغ کو اہم قرار دیا ہے۔ حکومت بلوچستان میرٹ اور مساوی مواقع کی بنیاد پر نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ *کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام* کے تحت ملٹری کالج جہلم کے لیے منتخب ہونے والے طلباء نے اپنی تعلیمی کارکردگی، اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر اسکالرشپ حاصل کی ہے۔ منتخب طلباء کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع، جن میں *قلعہ سیف اللہ، ژوب* اور *بارکھان* شامل ہیں، سے ہے۔ ان کی کامیابی بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تعلیمی استعداد کی عکاس ہے۔بیف کا کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام باصلاحیت طلباء کو معیاری تعلیمی اداروں تک رسائی فراہم کرنے اور ان کی تعلیمی و شخصی نشوونما کے لیے معاونت کا اہم ذریعہ ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے طلباء کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھنے اور مستقبل میں اہم ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے خود کو تیار کرنے کا موقع ملتا ہے۔ملٹری کالج جہلم کے لیے منتخب ہونے والے تمام طلباء اور ان کے والدین کو اس اہم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ امید ہے کہ یہ طلباء اپنی محنت، نظم و ضبط اور قابلیت کے ذریعے اپنے خاندان، بلوچستان اور ملک کا نام روشن کریں گے۔


