کوئٹہ(الفجرآن لائن)بلوچستان پولیس نے پولیسنگ کے نظام کو مزید جدید اور مؤثر بنانے کے لیے جدید ہینڈ ہیلڈ آئیڈینٹی فکیشن ڈیوائس متعارف کرادی آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے ڈیوائس وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو پیش کی اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات بھی موجود تھے ہینڈ ہیلڈ آئیڈینٹی فکیشن ڈیوائس کے ذریعے موقع پر ہی شہریوں کی شناخت کی تصدیق اور دستیاب پولیس و کریمنل ریکارڈ تک فوری رسائی ممکن ہوگی، جس سے پولیس اہلکاروں کو شناخت اور ریکارڈ کی جانچ کے عمل میں سہولت میسر آئے گی
جدید ڈیوائس بلوچستان پولیس کے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد پولیسنگ کے روایتی طریقہ کار کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے پولیس کی استعداد کار میں اضافہ اور شہریوں کو بہتر اور بروقت خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور پولیسنگ کے نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کے اقدامات کو سراہا۔

