کوئٹہ (الفجرآن لائن) ایئر پورٹ روڈ پر حادثے کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوگئے نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق ایئر پورٹ روڈ پر طور ناصر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اسرار خان اور امجد علی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

