![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/874E6946-B303-4BA3-9381-61D7E8589493.jpeg)
فیصل آباد : فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے ڈسپوزل سٹیشن کے 4ملازمین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ڈجکوٹ ڈسپوزل سٹیشن میں کام کے دوران موٹر میں کرنٹ آنے سے سٹیشن کے چارملازمین ڈسپوزل میں گر گئے جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا، تاہم ملازمین کو بچانے کی کوشش کے دوران ایک رضاکار بھی کرنٹ لگنے سے ڈسپوزل میں جا گرا اور چاروں ملازمین سمیت جاں بحق ہوگیا ۔