مظفرآباد(الفجرآن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں مرحلہ وار انٹرنیٹ دو دن کے اندر مکمل طور پر کھولیں گے،دوسرے مرحلے میں مظفرآباد میں ڈی ایس ایل سروس کھولی جائے گی، ضلع بھمبر اور ضلع میرپور میں بھی انٹرنیٹ مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔ایک بیان میں افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی مرحلہ وار کی جا رہی ہے۔پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے میں اکثریتی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے گی، جبکہ باقی علاقوں کو بھی مرحلہ وار شامل کیا جائے گا۔

