مظفرآباد(الفجرآن لائن) مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی خان آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر ہونگے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے ڈاکٹر نجیب نقی کا انتخاب کیا۔ڈاکٹر نجیب نقی نے 32 ووٹ حاصل کیے۔ان کے مدمقابل لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے۔
ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور وہ مختلف وزارتوں کے وزیر رہ چکے ہیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے ریاست آزاد کشمیر جموں و کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب کیا ہے جن کا تعلق پونچھ کے علاقے پلندری سے ہے۔

