اسلام آباد(الفجرآن لائن) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں امان میلہ پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے حملے کے نتیجے میں 12 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانیت دشمن عناصر کی سنگین کارروائی قرار دیا ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے حملے میں 35 افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہداء کے سوگوار خاندانوں کے غم میں وہ برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد، 2 خواتین اور ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے، جو کہ انتہائی دلخراش ہے۔
اپنے بیان میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے واضح کیا کہ ملک میں امن و استحکام کے دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ ‘فتنۃ الہندوستان’ اور ‘فتنۃ الخوارج’ سے وابستہ دہشتگرد عناصر کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے، کیونکہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے یہ درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے اب ہر سطح پر مربوط اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنے سیکیورٹی اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہسپتالوں میں زیر علاج تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور امدادی کارروائیوں کو یقینی

