کوئٹہ (الفجرآن لائن) مچھ کے علاقے میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے سکھر جانے اور سکھر سے کوئٹہ آنے والی گاڑیوں کے درمیان مچھ کے علاقے میں حادثے کے دوران قربان علی اور لال جان موقع پر جاں بحق
جبکہ نثار احمد اور احسان علی زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی
زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

