کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک بحریہ کی جدید آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کے کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے تجربے پر پاک بحریہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سمیت پی این ایس ہنگور سے وابستہ تمام افسران اور اہلکاروں کو اس بڑی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پی این ایس ہنگور کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ پاک بحریہ کی غیر معمولی آپریشنل تیاری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے طویل فاصلے کے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانا پاک بحریہ کی بلند جنگی صلاحیت کا مظہر ہے اور جدید آبدوز سے ہتھیاروں کی یہ کامیاب فائرنگ ملک کی مجموعی دفاعی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی و قومی سلامتی کو درپیش ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی مکمل اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم کو پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انتھک محنت اور دفاع وطن کے لیے پیش کی جانے والی گراں قدر خدمات پر بے حد فخر ہے

