راولپنڈی(الفجر آن لائن)راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود میں گرجا روڈ پر واقع ایک نجی اسکول میں 8 سالہ طالبہ سے مبینہ ہراسانی اور نازیبا حرکات کے الزام میں پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی گزشتہ چند روز سے سہمی ہوئی تھی اور کھانا بھی معمول کے مطابق نہیں کھا رہی تھی۔
اسکول لے جانے کا کہا جاتا تو وہ رونے لگتی تھی۔والد کے مطابق بچی سے پیار سے دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ اسکول کا چوکیدار رفیق اسے وقفے کے دوران دوسری منزل پر واقع باورچی خانے میں لے گیا،
جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب اور نازیبا حرکات کی گئیں پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ معاملے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

