کوئٹہ (الفجرآن لائن) تربت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد پولیس کانسٹیبل کو اغواء کرکے لے گئے پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل ذاکر کو تربت کوئٹہ روڈ پر ہیرونک کے مقام پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد اسلحہ کے زور پر اسے اغواء کرکے اس کی ذاتی گاڑی میں لے کر فرار ہوگئے مغوی بلیدہ کا رہائشی اور ہوشاب تھانے میں ڈیوٹی سے تربت جارہا تھا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

