ماسکو (الفجر آن لائن ) روس انتخابات میں مسلم اکثریتی خطے چیچنیا میں رمضان قادروف پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب ہوگئے ہیں۔روسی الیکشن کمیشن کے مطابق انہوں نے 99.85 فیصد ووٹ حاصل کئے اور پانچویں مدت کیلئے عہدہ سنبھالیں گے۔رمضان قادروف 2007 سے چیچنیا کی قیادت کر رہے ہیں اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں، 2026 کے انتخابات میں ان کے دو حریفوں، اسماعیل دنیلخانوف اور خالد ناکایف، دونوں کو صرف 0.05، 0.05 فیصد ووٹ ملے۔قادروف کا موجودہ نتیجہ ان کے 2021 کے 99.73 فیصد ووٹوں سے بھی زیادہ ہے، 2016 میں انہیں 97.94 فیصد ووٹ ملے تھے۔یہ انتخاب روس کے قومی پارلیمانی انتخابات کے ساتھ 18 سے 20 ستمبر 2026 کے دوران ہوا۔

