کوئٹہ (الفجرآن لائن) مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے سکول کی عمارت کو اڑا دیا جس سے متعدد کمرے زمین بوس ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے کھڈ کوچہ کے علاقے کنڈ عمرانی میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس سے متعدد کلاس رومز کے کمرے زمین بوس ہوگئے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

