اسلام آباد(الفجرآن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعینات افغان سفیر سردار شکیب کو دفتر خارجہ طلب کرکے افغانستان کی جانب سے مبینہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفیر کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا، جس میں افغانستان کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کا باضابطہ مؤقف افغان حکام تک پہنچایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 23 ستمبر کو ڈرونز کے پیش آنے والے واقعے پر افغان حکام کو ڈیمارش جاری کیا گیا ہے۔
افغان فریق کو یہ احتجاجی مراسلہ گزشتہ روز پہنچایا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مذکورہ واقعے پر اپنی تشویش سے افغان حکام کو آگاہ کرتے ہوئے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر سردار شکیب کو طلب کرنے کا مقصد پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج اور اس حوالے سے حکومتِ افغانستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کرنا تھا۔
دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ 23 ستمبر کے ڈرون واقعے کے تناظر میں افغان فریق کو ڈیمارش گزشتہ روز پہنچایا گیا، جس کے ذریعے پاکستان کا احتجاج سفارتی ذرائع سے ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ عرصے میں سکیورٹی اور سرحدی معاملات پر کشیدگی کے تناظر میں افغان سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرانا اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے

