کوئٹہ (الفجرآن لائن)مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ کی ہیلپر اسکول اینڈ کالجز گرلز کیپمس کے اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب میں شرکتکوئٹہ: مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے الپر اسکول اینڈ کالجز کے اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر محترمہ مینا مجید بلوچ نے اساتذہ، طلبہ و طالبات سے ملاقات کی اور ان سے تعلیمی و کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ بھی کیا اور تعلیمی ماحول، طلبہ کی سرگرمیوں اور ادارے میں جاری تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔تقریب کے دوران مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان نے اسپورٹس ویک میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا۔مینا مجید بلوچ نے اسپورٹس ویک کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور خود اعتمادی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اساتذہ اور طلبہ کی کھیلوں میں بھرپور شرکت اور دلچسپی کو بھی سراہا۔

