راولپنڈی (الفجرآن لائن) تھانہ روات کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نامعلوم چور گھر سے 100 تولے سونا اور دیگر قیمتی اشیائے اڑے پولیس نے 457/380 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا متاثرہ خاندان 24 ستمبر کو آبائی گاؤں ملتان گیا 30 ستمبر کو واپس پہنچا تو گھر کا تالا ٹوٹا ہوا تھا گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے مطابق 28 ستمبر کو 2 نامعلوم ملزمان گھر کے واش روم کی عقبی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ایک کمرے کا تالا توڑ کر مبینہ طور پر 100 تولے سونے کے زیورات، 2 لیپ ٹاپ، 3 گھڑیاں، پاور بنک اور 2 ٹیبلٹس بھی لے اڑے۔ پولیس نے 2 اکتوبر کو واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

