دبئی(الفجر آن لائن)فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 1073 میں دورانِ پرواز پیش آنے والے سنگین واقعے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ شریک پائلٹ نے دہشت گرد کارروائی کی کوشش کی۔
متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل حمد سیف الشامسی کے مطابق شریک پائلٹ نے پرواز کے دوران کاک پٹ میں موجود کپتان پر ہنگامی کلہاڑی سے حملہ کیا اور طیارے کے کنٹرول پر قبضہ کرنے کی کوشش کی
۔یہ پرواز دبئی سے تل ابیب جا رہی تھی اور اس میں 170 سے زائد مسافر اور عملہ سوار تھا۔
واقعے کے دوران طیارے کی پرواز میں شدید اتار چڑھاؤ آیا، تاہم مسافروں اور عملے کی مداخلت سے شریک پائلٹ کو قابو کرلیا گیا اور طیارے کا کنٹرول محفوظ طریقے سے سنبھال لیا گیا
بعد ازاں طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق واقعے کے محرکات، ممکنہ روابط، منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔
حکام جسمانی اور ڈیجیٹل شواہد کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اور حتمی نتائج تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔
شریک پائلٹ کی شناخت عمانی شہری حمام الحَمامی کے طور پر کی گئی ہے۔
سعودی حکام نے اسے حراست میں لینے کے بعد متحدہ عرب امارات منتقل کیا، جہاں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
فلائی دبئی نے واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تبصرے سے گریز کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کپتان، عملے اور مسافروں کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے، جس کے باعث صورتحال پر قابو پالیا

