صوبے میں سی ٹی ڈی کے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 13دہشت گرد گرفتار ، دھماکہ خیز مواد،ہینڈ گرنیڈز بر آمد،مقدمات درج
پشاور(الفجر ڈیجیٹل) پنجاب میں سی ٹی ڈی نے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے دوران 13دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پاک پتن سے را کا خطرناک دہشت گرد واجد گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی شناخت عثمان،نعیم،عبدالمنان، واجد،اسامہ،عثمان،حسن ، بابر کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد،ہینڈ گرنیڈ 1، آئی ای ڈی بم 3. ڈیٹونیٹرز12 اور فیوز وائر 35 فٹ برآمد ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 13 مقدمات درج کر لئے گئے، پنجاب بھر میں رواں ہفتے کے دوران 1595 کومبنگ آپریشنز کے دوران 52 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 55416 افراد کو چیک کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

