کوئٹہ (الفجرآن لائن) تھانہ جناح ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق گزشتہ روز فیض اللہ نامی شخص کو گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی۔ نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

